اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق مصر کی اس تنظیم کے ترجمان محمد ابو ہریرہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مصر کی جیلوں میں قیدیوں کی بھوک ہڑتال میں کافی اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھوک ہڑتال پرامن طریقے سے احتجاج کرنے کا ایک طریقہ ہے اور اس میں کسی طرح کا تشدد نہیں پایا جاتا۔ محمد ابو ہریرہ نے کہا کہ جیل کے حکام ہی قیدیوں کی بھوک ہڑتال سے پیدا ہونے والی صورتحال کے ذمہ دار ہونگے۔ انہوں نے کہاکہ بھوک ہڑتال میں طلباء، ڈاکٹر، انجینیر، وکلاء اور دیگر افراد شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جیل کی نامناسب صورتحال، قیدیوں کے حقوق کی پامالی، ان کے ساتھ بدسلوکی، اور قید کی لمبی مدت نیز بے انصافی وہ اسباب ہیں جن کی وجہ سے قیدی بھوک ہڑتال کرنے پر مجبور ہوئے ہیں۔ مصر کی اس انسانی حقوق تنظیم کے ترجمان نے کہا کہ اٹارنی جنرل اور وزارت داخلہ قیدیوں کی جان کی ذمہ دار ہے۔
.......
/169